فواد خان کی بالی ووڈ فلم ’’خوبصورت‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری

فلم میں فواد خان کے مقابل اداکارہ سونم کپور مرکزی کردار کر رہی ہیں ، پروڈیوسر انیل کپور ہیں

ممبئی  ) پاکستانی اداکار فواد افضل خان اورسونم کپور کی رومانوی فلم خوبصورت کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ۔ انیل کپور کی پروڈیوس کردہ اس فلم میں پاکستانی اداکار فواد خان ایک امیر لڑکے کا کردار نبھا رہے ہیں ۔جبکہ نٹ کھٹ سونم کپور اپنی شرارتوں سے شائقین کو محظوظ کرتی نظر آئیں گی ۔ فلم کی ریلیز کیلئے انیس ستمبر کی تاریخ فائنل کی گئی ہے ،اس کی ہدایات شاشنک گھوش نے دی ہیں ۔ –

تبصرے بند ہیں.