ٹوئٹر پر مائیکل جیکسن کی نئی ویڈیو کا تعارف

امریکی موسیقی کمپنی ایپک ریکاڈز نے آنجہانی گلوکار مائیکل جیکسن کے گانے کی ٹوئٹر پر نئی ویڈیو کی رونمائی کی ہے۔ اس موقع پر ٹوئٹر نے ایک ایسا نقشہ بنایا ہے جو مائیکل جیکسن کی دنیا بھر سے ٹویٹس کی تعداد دکھا رہا ہے۔

نیو یارک (ویب ڈیسک) یہ ویڈیو ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ٹوئٹر اپنے صارفین کو اپنی ٹائم لائن پر ویڈیوز پوسٹ کرنے کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔ ٹوئٹرحکام کا کہنا ہے کہ وہ ویڈیوز کے لیے تشہیر بیچ کر اپنی آمدن میں اضافہ کرنا چاہ رہے ہیں۔ صارفین کو ان کی مصنوعات کی تشہیر کے لیے ایک نئی قیمت کا پیکج پیش کیا جا رہا ہے۔ ٹوئٹر نے 2012 میں اپنے صارفین کی ٹوئیٹس میں ویڈیوز ڈالنے کا آپشن دیا تھا۔ جبکہ 2013 میں انھوں نے وائن کے نام سے ایک نئی ایپ لانچ کی تھی جس سے صارفین کو چھ سیکنڈ کے دورانیے کی ویڈیوز اپنی نیوز فیڈ پر ڈالنے کی سہولت حاصل تھی ، جسے وہ بار بار پلے کر کے دیکھ سکتے تھے۔ یاد رہے کہ ویڈیو فیچر فیس بک کی آمدن میں اضافے کا ایک بہت مثبت ذریعہ ثابت ہوا ہے۔ تاہم ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ ان کی ویڈیوز فیس بک کی طرع خود بہ خود نہیں چلیں گی بلکے انھیں صارفین کو اپنی مرضی سے چلانا ہوگا۔ –

تبصرے بند ہیں.