مس یونیورس کے بعد وینزویلا کی دوشیزہ ایلیز ہنرچAlyz Henrich نے عالمی حیسناؤں کو حسن میں مات دے کر مس ارتھ کا تاج اپنے سر پر سجا لیا۔
فلپائن: ) مس ورلڈ اور مس یونیورس مقابلوں کے بعد مس ارتھ عالمی حسیناؤں کے درمیان ہونے والا تیسرا بڑا مقابلہ ہے جس میں ڈیڑھ سو سے زائد ممالک کی حسینائیں شرکت کرتی ہیں۔ مس ارتھ ایلز کو فائنل میں کوریا ، تھائی لینڈ اور آسٹریا کی حسیناؤں سے مقابلہ کرنا پڑا۔ مقابلے میں دوسرے نمبر پر کوریا جبکہ تیسرا نمبر تھائی لینڈ کی حسینہ کا رہا۔ بھارتی حسینہ شوببیتا ٹاپ پندرہ حسیناؤں میں بھی جگہ نہ بنا سکی۔ اس سے پہلے وینزویلا کی حسینہ گبریلا اسلیر گزشتہ ماہ مس یونیورس کا ٹائٹل بھی اپنے نام کر چکی ہے۔
تبصرے بند ہیں.