ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے ایک دوسرے سے کنارہ کشی اختیار کرلی

ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے پراعتماد بلے باز ویرات کوہلی اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے طویل عرصہ معاشقے کے بعد ایک دوسرے سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔

بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے درمیان طویل عرصے سے معاشقے کی خبریں زبان زدعام رہیں اور دونوں ہی میڈیا کی خبروں کی زینت بنتے رہے اور ویرات کوہلی متعدد باربرملا محبت کا اظہار کرچکے ہیں لیکن گزشتہ کئی ہفتوں سے دونوں کے درمیان اختلافات کی افواہیں گردش میں تھیں تاہم اب دونوں نے باضابطہ طور پر ایک دوسرے سے کنارہ کشی اختیارکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.