اداکارہ بپاشا باسو اور کرن سنگھ کی منگنی کی افواہیں گردش کرنے لگیں

ممبئی: بالی ووڈ میں اپنی بے باک اداکاری کے حوالے سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ پباشا باسو اور اداکار کرن سنگھ گروور کی منگنی کی افواہیں گردش کرنے لگیں ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ پباشا باسو اور ایکشن ہیرو جان ابراہم کے درمیان طویل عرصے معاشقے کی خبریں زبان زد عام رہی ہیں جب کہ دونوں اداکاروں میں علیحدگی کے بعد بپاشاباسو ایک اور اداکار کرن سنگھ گروور کے درمیان قربتیں بڑھنے لگیں یہی نہیں بلکہ دونوں اداکاروں کو کئی مقامات پر ایک ساتھ دیکھا گیا ہے جس کے بعد اب ان دونوں کی منگنی کی افواہیں پھیلنا شروع ہوگئیں ہیں۔

تبصرے بند ہیں.