رنویر سنگھ وقت نہ دینے پردپیکا سے ناراض ہوگئے

ممبئی: بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ فلمی مصروفیات کے باعث وقت نہ دینے پرڈمپل گرل کے نام سے مشہور اداکارہ اور اپنی محبوبہ دپیکا پڈوکون سے ناراض ہوگئے۔

بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ کے درمیان معاشقے کی خبریں طویل عرصے سے میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں جس کا دونوں اداکاروں نے اظہار کیا ہے جب کہ دونوں اداکاروں کو متعدد بار ایک ساتھ کئی مقامات پر بھی دیکھا گیا تاہم گزشتہ دنوں رنویرسنگھ نے دپیکا کی جانب سے وقت نہ دینے پرناراضگی کا اظہارکیا۔

تبصرے بند ہیں.