Latest National, International, Sports & Business News

وقار یونس کو قومی کرکٹ ٹیم کا چیف کوچ اور یونس خان کو بیٹنگ کوچ بنائے جانے کا امکان

ڈیو واٹمور کی جگہ وقار یونس کو قومی کرکٹ ٹیم کا چیف کوچ اور یونس خان کو بیٹنگ کوچ بنائے جانے کا امکان ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے قائم مقام چیئرمین نجم سیٹھی نے چند دن قبل وقار یونس سے دبئی میں ملاقات کی اور انہیں یہ عہدہ سنبھالنے کی پیشکش کی تاہم وقار یونس نے عہدے پر رضامندی ظاہر کرنے کے ساتھ ساتھ چند کڑی شرائط بھی رکھی ہیں جس کے باعث انہیں چیف چوچ بنانے کا فیصلہ تعطل کا شکار ہے تاہم آئندہ چند روز میں کوئی باضابطہ فیصلہ سامنے آسکتا ہے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ مڈل آرڈر بیٹسمین یونس خان کو ٹیم کے بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے ذمہ داری سونپی جاسکتی ہے تاہم اس سے متعلق بھی ابھی کچھ حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ وقار یونس اس سے قبل بھی ٹیم کے چیف کوچ کے طور پراپنی ذمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.