وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر ترکیہ پہنچ گئے

وزیراعظم شہبازشریف دو روزہ دورے پر ترکیہ کے شہر استنبول پہنچ گئے، وزیراعظم شہباز شریف صدر طیب اردگان کی دعوت پر ترکیہ کا دورہ کر رہے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف استنبول شپ یارڈ میں پاک بحریہ کیلئے بنائے جانے والے پی این ایس خیبر کے کام کا بھی افتتاح کریں گے۔وزیراعظم کے دورے کے دوران شہباز شریف اور رجب طیب اردگان کے درمیان اہم ملاقات ہو گی جبکہ شہباز شریف استنبول شپ یارڈ میں بحری جہاز کا مشترکہ افتتاح کریں گے اور ترک کاروباری طبقے سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔دوسری جانب روانگی سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ترکیہ میں رہنا گھر جیسا محسوس ہوتا ہے، پاکستان اور ترکیہ میں تعاون مزید بڑھایا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.