ورون دھون اور عالیہ بھٹ ’’شدھی ‘‘ کے مرکزی کردار میں کاسٹ

دونوں اداکار اس سے قبل ’’سٹوڈنٹ آف دی ائیر ‘‘ میں بھی ہیرو ہیروئن کے کردار میں جلوہ گر ہوچکے ہیں

ممبئی ) نہ سلمان نہ دپیکا ، فلمساز کرن جوہر کی فلم ’’شدھی‘‘میں ورون دھون اور عالیہ بھٹ جوڑی بنائیں گے ۔ کبھی دپیکا اور کبھی کرینہ ، فلم ’’شدھی‘‘میں سلمان خان کے ساتھ مختلف اداکاراؤں کا نام لیا جا رہا تھا لیکن فلمساز کرن جوہر کی ٹویٹ نے سب کو چپ کرا دیا ۔ شدھی میں عالیہ بھٹ اور ورون دھون جلوہ گر ہونگے ۔ سلمان خان نے بھی فلم ’’شدھی‘‘ میں ورون کو کاسٹ کیے جانے پر خوشی کا اظہار کیا ۔ ورون دھون اور عالیہ بھٹ اس سے پہلے ’’سٹوڈنٹ آف دی ائیر‘‘اور ’’ہمپٹی شرما کی دلہنیا ‘‘ میں جوڑی بنا چکے ہیں ۔ –

تبصرے بند ہیں.