ودیا بالن نے بالی ووڈ میں کامیابی کا راز بتادیا

ممبئی: 

نامور بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن نے اداکاروں کی کامیابی کا راز بتاتے ہوئے کہا ہے کہ کامیابی حاصل کرنے کے لئے ’بےشرم‘ہونا بہت ضروری ہے۔

بالی ووڈ کے تینوں خانز(شاہ رخ، سلمان اور عامرخان )کو شوبز انڈسٹری میں کامیابی کی ضمانت سمجھاجاتا ہے اوران کے بارے میں یہاں تک کہاجاتا ہے بالی ووڈ میں اگر کامیابی چاہئے توتینوں خانز کے ساتھ کام کرنا بہت ضروری ہے۔ جس کی مثال دپیکا پڈوکون، انوشکا شرما اور کترینہ کیف وغیرہ ہیں جنہوں نے اپنی پہلی فلم شاہ رخ خان اور سلمان خان کے ساتھ کی اور آج بالی ووڈ پر راج کررہی ہیں۔ لہٰذا ہرنئی آنے والی اداکارہ کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ کیرئیر کی شروعات میں تینوں میں سے کسی ایک خان کے ساتھ ضرورکام کرے لیکن ودیا بالن واحد اداکارہ ہیں جنہوں نےآج تک کسی خان کے ساتھ کام نہیں کیااورپھربھی ان کا شماربالی ووڈ کی باصلاحیت اداکاراؤں میں ہوتاہے۔

تبصرے بند ہیں.