موٹاپے کا شکار ماہیما آج کل کس طرح گزارا کررہی ہیں

ممبئی: 

بالی ووڈ کی ماضی کی خوبصورت اداکارہ ماہیما چوہدری نے اپنا وزن بڑھنے کی وجہ بتادی ہےساتھ ہی یہ بھی بتایا ہے کہ وزن بڑھنے کے بعد وہ کس طرح گزارہ کررہی ہیں۔

ہدایت کار سبہاش گھئی کی 1997 میں ریلیز ہوئی بلاک بسٹر فلم’’پردیس‘‘سے اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والی اداکارہ ماہیما چوہدری کاشمار بالی ووڈ کی خوبصورت اداکاراؤں میں ہوتا تھا۔اپنی پہلی ہی فلم سے کروڑوں لوگوں کے دلوں پر راج کرنے والی اداکارہ ماہیما چوہدری نے متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے لیکن پردیس جیسی کامیابی حاصل نہ کرسکیں۔ ایک کے بعد ایک فلاپ فلمیں دینے کے بعد بالآخر فلمسازوں نے ان سےمنہ موڑلیاجب کہ اداکارہ نے بھی بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔

تبصرے بند ہیں.