رواں سال میچ فیس کی وصولی میں سرفرازاحمد کا پہلا نمبر

اسلام آباد: 

رواں سال میچ فیس کی وصولی میں سرفراز احمد کا پہلا نمبر رہا اورکپتان نے 2 کروڑ 95لاکھ روپے وصول کیے۔

رواں سال میچ فیس کی وصولی میں کپتان سرفراز احمد سرفہرست رہے، قائمہ کمیٹی کو پیش کی جانے والی دستاویزات کے مطابق انھیں 2 کروڑ 95لاکھ  38ہزار روپے ادا کیے گئے جب کہ شعیب ملک 2 کروڑ 93لاکھ 73ہزار، اظہر علی 2 کروڑ 65لاکھ 29 ہزار، یونس خان 2 کروڑ 32لاکھ  95ہزار، یاسر شاہ 2 کروڑ 18لاکھ41ہزار، بابر اعظم 2 کروڑ 17 لاکھ  63 ہزار، محمد عامر 2 کروڑ 8لاکھ  25ہزار اور وہاب ریاض 2 کروڑ 4 لاکھ 32 ہزار روپے وصول کرنے میں کامیاب ہوئے۔

تبصرے بند ہیں.