ودیا بالن ’’بوبی جاسوس‘‘ میں جاسوس حسینہ بنیں گی

ممبئ: بھارتی اداکارہ ودیابالن دیا مرزا اور ساحل سانگھا کی فلم ’’بوبی جاسوس‘‘میں جاسوس خاتون کا کردار کریں گی ۔ فلم کی ہدایات سانیکتا چاولہ دے رہے ہیں جب کہ فلم بوبی جاسوس کی کہانی کو سمیر شیخ نے تحریرکیا ہے۔ ودیا بالن نے فلم میں اپنے کردار کے متعلق کہا ہے کہ خاتون جاسوس کا کردار میرے لیے خاصا دلچسپ ہوگا، اداکارہ کا کہنا تھا کہ دیا اور ساحل ایسے پروڈیوسر ہیں جن کے ساتھ کام کرنے کی ہرکسی کی خواہش ہے اور میں فلم’’بوبی جاسوس میں ان کے ساتھ کام کرنے کے لیے بہت پرجوش ہوں۔دریں اثناودیابالن نے تھانپورگائوں میں صحافیوں سے گفتگوکے دوران کہا کہ میری فرحان اختر کے ساتھ فلم ’’شادی کے سائیڈ ایفکٹس ‘‘کا پیشتر کام مکمل ہوچکا ہے اور صرف 2دن کا کام باقی ہے اس فلم کو آئندہ برس ویلنٹائن ڈ ے پر 14فروری کو ریلیزکیاجائے گا۔

تبصرے بند ہیں.