نیتو سنگھ فلم ’’رکشہ والا‘‘میں لیڈنگ رول کرکے چھاگئیں

کراچی: پنجابی گھرانے سے تعلق رکھنے والی ہرمیت کور (نیتو سنگھ) 8جولائی 1958میں دہلی میں پیدا ہوئیں انھوں نے8سال کی عمر سے اپنے فلمی سفر کا آغاز کیا۔ ’’دس لاکھ‘‘ بطور چائلڈ اسٹار ان کی پہلی فلم تھی،نیتو سنگھ کا فلمی کیرئیر بے حد کامیاب اور شاندار رہا،فلم انڈسٹری میں چند لوگ قسمت کے دھنی ہوتے ہیں وہ جہاں قدم رکھتے ہیںکامیابی ان کے قدم چومتی ہے ،ایسی ہی خوش قسمت ادکارہ نیتو سنگھ ہیں کہ جنھیں ان کی زندگی میں بہت سی کامیابیاں ملیں،انھوں نے اپنے عروج کے دور پر اس وقت کے سپر اسٹار رشی کپور سے1980میں شادی کرلی،شادی کے بعد انھوں نے اس وقت فلم انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا جب وہ ٹاپ ایکٹریس میں شامل تھیں ،آج ان کا بیٹا رنبیر کپور بالی وڈ فلم انڈسٹری کا سب سے کامیاب اداکار ہے،نیتو سنگھ کی فلمیں باکس آفس پر زبردست کامیاب ہوئیں ان میں ’ایکٹریس، دوکلیاں، وارث، یوتار جب کہ ’رکشہ والا‘میں انھوں نے لیڈنگ رول کیااور چھاگئیں۔اس فلم میں ان کا ڈبل رول تھا جسے بے حد سراہا گیا،’’یادوں کی بارات‘‘ میں ان کا کردار مختصر تھا لیکن وہ سپر ہٹ ثابت ہوا جس کے بعد انھیں بہت سی فلموں میں کام کی آفر ہوتی چلی گئی، وہ اس لحاظ سے بھی خوش قسمت رہیں کہ انھین جو بھی کردار ملے انھیں فلم بینوں کی طرف سے زبردست خراج تھسین پیش کیا گیا، ان فلموںمیں رفو چکر، کھیل کھیل میں، کبھی کبھی، امر اکبر انتھونی، دوسرا آدمی، دیوار، عدالت، دھرم ویر، جانی دشمن، کالا پتھر ان کی سپر ہٹ فلمیں ثابت ہوئیں،ان فلموں نے نیتو سنگھ کو راتوںرات شہرت کی بلندی پر پہنچا دیا،ان ہی کامیاب فلموں میں انھوں نے اپنے شوہر رشی کپور کے ساتھ 11فلموں میںکام کیا،نیتو سنگھ اور رشی کپور کو بالی وڈ فلم انڈسٹری کی جانب سے بیسٹ لائف ٹائم جوڑی کا ایوارڈ ملا۔ اپنے دیور کے ساتھ ان کی فلم’’ قسمین وعدے‘‘ میں بھی انھوں نے یادگار کردار ادا کیا،26سال بعد نیتو سنگھ نے اپنے شوہر کے ساتھ فلم’’ لو آج کل‘‘ اور’’ دو دنی چار‘‘ میں ایکساتھ کردار ادا کیے،نیتو سنگھ کے بارے میں فلم انڈسٹری کے نقادوں کا خیال ہے کہ ایسی باصلاحیت ادکارہ بہت کم ہیں جو ہر قسم کے کردار کو ادا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہوں وہ خوش نصیب ہیں انھیں زندگی میں ایک اچھا جیون ساتھی ملا اور بہت سے خوشیاں ملیں اور آج اپنے بیٹے رنبیر کپور کی فلم انڈسٹری میں کامیابی پر مبارکبادیں وصول کررہی ہیں،نیتو سنگھ اور رشی کپور بالی وڈ فلم انڈسٹری کی ایک کامیاب اور شاندار جوڑی ہے جسے سلور اسکرین پر مثالی کہا جاتا ہے۔

تبصرے بند ہیں.