تھیٹر ڈرامہ سے نوجوان نسل کے زبان وبیان میں بہت فرق پڑیگا،بشریٰ انصاری

کراچی: اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہاہے کہ تھیٹرڈراموں سے نوجوان نسل کے زبان وبیان میں بہت فرق پڑے گا ہماری مادری زبان اردوہے مگرافسوس اسکوغلط بولاجارہا ہے۔ ان خیالات کااظہارانھوں نے نمائندہ رایل سے بات چیت کے دوران کیا، ان کا کہنا تھا کہ ماضی کے مقابلے میں ہماراڈرامہ کمزورہواہے ہم مسلسل جدوجہدسے بہتری کی طرف جاسکتے ہیں لیکن ہرچیزکوتوازن میں رکھتے ہوئے دیکھنے کی ضرورت ہے ۔پاکستان کاڈرامہ ہماری دنیابھرمیں شناخت ہے لوگ ہمارے ڈرامے کے حوالے سے بہت دلچسپی کے ساتھ بات کرتے ہیں اورہم سے سوال کرتے ہیں انڈسٹری کے حوالے سے۔ ڈرامہ اگر بہتر ہوگا تو ہمارا فائدہ ہے اداکارہ بشریٰ انصاری کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ اگرفلم پاکستان میں بحال ہوجاتی ہے اورماضی کی طرح ہمارے سینماگھروں میں کھڑکی توڑسسٹم ہوجاتاہے توفنکاروں کونئی زندگی ملے گی کیونکہ آج ہمارے ہاں پاکستانی فلموں کواتنی آسانی سے عوام ہضم نہیں کرے گی فلم کے اعتبارسے ہمارے ہاں خلاہے۔

تبصرے بند ہیں.