نورا فتیحی نے جیکولین فرنینڈس کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر دیا

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ نورا فتیحی نے جیکولین فرنینڈس کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر دیا ہے۔نورا فتیحی کا الزام ہے کہ جیکولین نے بدنیتی کی وجہ سے ان کے خلاف ہتک آمیز الزامات لگائے ہیں۔اداکارہ کے مطابق جیکولین نے مجرمانہ طور پر مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی تاکہ اپنے مفاد کے لیے میرا کیریئر تباہ کرسکیں۔جیکولین فرنینڈس اور نورا فتیحی سے بھارت کی ایجنسی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں تفتیش کی تھی۔جیکولین نے عدالت میں تحریری جواب داخل کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں ایجنسی کی طرف سے اس کیس میں غلط شامل کیا گیا ہے جبکہ نورا فتیحی جیسی شخصیات جنہوں نے سکیش چندرشیکھر سے تحائف وصول کیے ان کو گواہ بنا دیا گیا ہے۔نورا فتیحی نے ان تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میرا اس سارے معاملے سے کوئی لینا دینا نہیں، سکیش چندرا شیکھر سے میرا کوئی براہ راست رابطہ نہیں، صرف ان کی اہلیہ لینا ماریہ کے ذریعے بات ہوتی تھی۔

تبصرے بند ہیں.