لاہور: اداکارہ نرما نے کام نہ ملنے کے باعث شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے گوشہ نشینی اختیار کر لی ، تمام رابطے بھی منقطع کر لیے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اداکارہ نرما نے فلم انڈسٹری کے حالات ، ٹی وی ڈراموں اور پروگرام نہ ملنے کی وجہ سے خود کو شوبز سرگرمیوں سے دور کرلیا ہے اور وہ آج کل گوشہ نشین ہو چکی ہیں ۔انھوں نے اپنے قریبی ساتھیوں سے بھی رابطے منقطع کر دیے ہیں۔اداکارہ نرمانے فلمی کیرئیر کا آغاز ہدایتکار اقبال کشمیری کی فلم ’’بازیگر‘‘ سے کیا بعدازاں عنایت حسین بھٹی کا گلوکارہ شازیہ منظور کی آواز میں تیار کیا گیا ریمکس گانے ’’چن مکھناں‘‘ نے انھیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا تھا ۔
تبصرے بند ہیں.