پروٹیز نے ایک بار پھر پاکستان کا شکار کرنے کیلیے کمر کس لی، سیریز کا پہلا ٹوئنٹی 20میچ بدھ کو وانڈررز کرکٹ گرائونڈ، جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔ ناکامیوں سے پیچھا چھڑانا گرین شرٹس کیلیے کڑا چیلنج ہے،رواں سال دونوں ٹیموں کی یہ تیسری باہمی سیریز ہوگی، بیٹنگ لائن فلاپ ہونے کے سبب گذشتہ دنوں یو اے ای میں پاکستانی ٹیم مختصر طرز کے دونوں میچز ہار گئی تھی، مقامی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کیلیے پلیئرز نے پیر کو بھرپور پریکٹس کی، البتہ منگل کے روز حیران کن طور پر آرام کو ترجیح دی گئی، اس کی ممکنہ وجہ کھلاڑیوں کو انجریز سے بچانا ہوگی، شعیب ملک اور عبدالرزاق کے باہر ہونے سے اسکواڈ پہلے ہی مختصر ہو چکا ہے، میزبان ٹیم منگل کو اکھٹے ہوئی اور پریکٹس بھی کی، اس کیلیے فکر کی کوئی بات نہیں، بیٹنگ لائن اچھا پرفارم کر رہی جبکہ بولرز نے نامواقف کنڈیشنز میں بھی عمدہ کھیل پیش کیا۔
تبصرے بند ہیں.