نئی ایکشن ہالی وڈ فلم”فیلکن رائزنگ “کا ٹریلر جاری

نیویارک… این جی ٹی …طاقتور اسمگلر گینگ پر بننے والی ہالی وڈ کی نئی ایکشن سسپنس فلم “فیلکن رائزنگ”کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ہدایتکارایرنی بارباریش کی اس فلم میں مرکزی کردار نامور ایکشن ایکٹر مائیکل جے وائٹ اور لیلیٰ علی نے نبھایا ہے جن کے علاوہ دیگر کاسٹ میں نیل میکڈونو، ملی روپیٹو ، لیٹف کروڈر اورمائیکل جے مورس شامل ہیں۔تھرل سے بھرپور اس فلم کی کہانی برازیل کے ایک ایسے سابق مرین کے گِرد گھوم رہی ہے جو بدنام زمانہ اسمگلروں سے الجھ پڑتا ہے اور اپنی جان تک دائو پر لگا کر ان کا بہادر سے مقابلہ کرتا ہے۔مار دھاڑ کے مناظر کی عکاسی کرتی ایڈونچر تھرل فلم رواں سال 5 ستمبر کو امریکی سینما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔

تبصرے بند ہیں.