سابق باکسر محمد علی کی بیٹی لیلیٰ فلم میں جلوہ گر ہوں گی

لاس اینجلس……..لیجنڈری باکسر محمد علی کی بیٹی لیلیٰ علی نے باکسنگ کے بعد فلمی دنیا میں قسمت آزائی کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کی پہلی فلم آئندہ ماہ ریلیز ہوگی۔ باکسر لیلیٰ علی نے اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے باکسنگ کا میدان چُنا اور اسے بطور پروفیشن اپنایا۔ اپنے والد کا نام جڑا ہونے کی وجہ سے انہیں اہمیت تو پہلے ہی حاصل تھی لیکن باکسنگ میں اپنی صلاحیتوں سے انہوں نے ثابت کیا کہ ان کی شہرت محض اپنے والد کی مرہون منت نہیں، اس کا ثبوت یہ ہے کہ لیلیٰ نے کیریئر کے دوران مقابلوں میں حصہ لیا اور سب میں ناقابل شکست رہیں۔ باکسنگ میں نام کمانے کے بعد انہوں نے ماڈلنگ بھی کی اور اب فلمی دنیا میں قدم رکھا ہے۔ وہ ہالی وڈ کی فلم ’’فیلکن رائزنگ‘‘ میں جلوہ گر ہورہی ہیں ، جس کی کہانی ڈرگ مافیا کے گرد گھوم رہی ہے، ایکشن اور تھرل سے بھر پور فلم5 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

تبصرے بند ہیں.