تھری ڈی فلم “دی ٹیکنگ آف ٹائیگر مائونٹین”کاٹیزر ٹریلر جاری

بیجنگ….این جی ٹی…..  ہانگ کانگ اور چین کے باہمی اشتراک سے بننے والی نئی ایکشن ایڈونچرتھری ڈی فلم “دی ٹیکنگ آف ٹائیگر مائونٹین”کا سنسنی خیز ٹیزر ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے ۔ بین الاقوامی شہرت کے حامل پروڈیوسر و ڈائریکٹر سوئی ہارک کی اس ایکشن پیک فلم کی کہانی بیسٹ سیلنگ ناول “ٹریکس اِن دی سنوئی فارسٹ”سے ماخوذ ہے جوتاریخی حقیقی واقعات پر مبنی ہے۔برف سے ڈھکے گھنے جنگلات کے خطرناک ترین سفر پر نکلے بہادر شخص کے گِرد گھومتی اس فلم میںاہم کردار ٹونگ لِیا، یانگ ہونائی اورلِن گینگسن نے نبھائے ہیں جو رواں سال 24دسمبر کو دنیا بھر میں مختلف زبانوں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔

تبصرے بند ہیں.