نئی البم کی تیاری میں مصروف ہوں ،ٹیلر سوئفٹ

لاس اینجلس: گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ ان دنوں اپنی نئی البم پرکام میں مصروف ہیں ۔ ٹیلر سوئفٹ نے کہاہے کہ وہ آجکل میڈیا پر زیادہ نظر نہیں آرہی کیونکہ اپنی نئی البم پرکام میں مصروف ہوں اور بہت محنت کر رہی ہوں۔یہ البم ان کی گزشتہ سال ریلیز ہونے والی البم ریڈ کے سلسلے کی اگلی البم ہوگی ۔گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے کہا کہ جب وہ کا م میں مگن ہوتی ہیں تووہ تنہائی مانگتی ہیں تاکہ اپنی تمام تر توجہ مرکوز کر سکیں اور ان کے کام میں کوئی خلل نہ آئے اس لیے وہ میڈیا کو البم پر کام کے دنوں میں نظر انداز کررہی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.