میں مزید اب کسی رشتے میں نہیں: جنت مرزا

پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر اور ماڈل جنت مرزا نے بریک اپ کا اعلان کردیا۔انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے جنت مرزا نے لکھا کہ میں مزید اب کسی رشتے میں نہیں ہوں، میں سنگل ہوں۔جنت مرزا نے مزید لکھا کہ اب اس کی وجہ بھی مجھ سے نہ پوچھی جائے۔خیال رہے کہ کئی عرصے سے جنت مرزا اور عمر بٹ ایک دوسرے کی مختلف ویڈیوز میں دکھائی دے رہے تھے اور ان کی منگنی اور شادی کے حوالے سے بھی کئی خبریں سوشل میڈیا کی زینت بن چکی تھیں۔

تبصرے بند ہیں.