میکسیکو میں سیلاب سےتباہ کاری،ہلاکتیں 100سےزائدہوگئیں

میکسیکو میں سمندری طوفان، بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد سو سے تجاوز کر گئی۔ ملک کا ایک بڑا چڑیا گھر بھی پانی کی نذر ہوگیا۔ میکسیکو میں ایک ہفتے سے جاری موسلا دھار بارشوں کے بعد میکسیکو کے کئی علاقوں میں سیلابی صورت حال درپیش ہے۔ ملک کے ساحلی علاقوں سے سمندری طوفان ٹکرانے کے بعد آبادی کا انخلاء بھی جاری ہے۔ اب تک ایک لاکھ سے زائد افراد کے متاثر ہونے کی اطلاع ہے۔ حکام کے مطابق درجنوں افراد لا پتا ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ ادھر مینوئیل میں ایک بڑا چڑیا گھر بھی پانی میں ڈوبا ہوا ہے۔ زیادہ تر جانوروں کے پنجرے تباہ ہو چکے ہیں اور کئی جانور مرگئے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.