پاکستان نے طالبان رہ نما ملا برادر کو رہا کردیا

پاکستان نے افغان طالبان ملا بردار کو رہا کردیا ہے، دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ افغان امن مذاکرات کے حوالے سے ملا بردار کی رہائی اہم ہے۔ پاکستان افغانستان میں قیام امن کا سب سے بڑا خواہشمند ہے۔ غور طلب بات یہ ہے کہ افغان رہنما ملا برادر کو 2010 میں سی آئی اے اور پاکستانی خفیہ ایجینسز کے خفیہ آپریشن میں کراچی سے گرفتار کیا گیا۔ ملا برادر سابق طالبان نمبر دو کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں۔ حفاظتی اقدامات کے پیش نظر انہیں متعدد بار ایک حراستی مرکز سے دوسرے حراستی مرکز منتقل کیا جاتا رہا ہے۔ 1996ء سے 2001ء تک طالبان کی افغان حکومت میں ہرات اور نمروز کے گورنر، مغربی افغانستان کے کور کمانڈر اور ڈپٹی ڈیفنس منسٹر کے عہدوں پرفائز رہے۔ ملا برادر ایک لمبے عرصہ تک طالبان کے ترجمان بھی رہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سات ستمبر کو پاکستان کی جانب سے مزید سات افغان طالبان قیدیوں کو رہا کیا گیا تھا، جن میں منصور داد اللہ، عبدالمنان، سید ولی، گل محمد، محمد زئی، کریم آغا، اور شیر افضال شامل ہیں۔ پاکستان اس سے پہلے مفاہمتی عمل کو آگے بڑھانے اور جذبہ خیر سگالی کے طور پر 26 افغان طالبان قیدیوں کو بھی رہا کر چکا ہے۔

تبصرے بند ہیں.