میوزک انڈسٹری کاسورج غروب ہورہاہے ، ابرارالحق

لاہور: ملک کے ناموربھنگڑا گلوکار ابرار الحق کا کہنا ہے کہ نئے ٹیلنٹ کو پرموٹ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ابرارالحق کاکہنا تھا کہ جب فلم انڈسٹری زوال کا شکار ہو رہی تھی تو تب میوزک انڈسٹری عروج پر تھی لیکن اب ہماری فلمیں اچھی بن رہی ہیں لیکن میوزک انڈسٹری کا سورج غروب ہو رہا ہے۔

ابرارالحق کا کہنا تھا کہ اس زوال کی بنیادی وجہ پائریسی ہے۔انھوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں پلیٹ فارم کی کمی ہے جہاں نئے ٹیلنٹ کو پرموٹ کیا جا سکے جو کہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔مناسبت پلیٹ فارم ناہونے کے باعث نئی میوزک البم بھی مارکیٹ میں نہیں آرہیں۔

تبصرے بند ہیں.