کترینہ اور رنبیر کے درمیان قربتیں پھر بڑھنے لگیں

ممبئی: بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف اور رنبیر کپور کئی برسوں تک ایکم دوسرے کی محبت میں گرفتار رہے تاہم رواں برس کے آغاز پر ان کے درمیان دوریاں پیدا ہوگئیں اور دونوں ہی ایک دوسرے کو نظر انداز کرنے لگے تاہم ان کے درمیان فاصلے ایک مرتبہ پھر کم ہورہے ہیں۔

رواں برس کے آغاز پر کترینہ کیف اور رنبیر کپور کے درمیان کئی برسوں پرانی دوستی ختم ہوگئی تھی اور اس کی وجہ کترینہ کے رنبیر کے ان کی پرانی محبت دیپیکا پڈوکون کے لیے اچھے جذبات رکھنا بتایا جاتا ہے۔ بالی ووڈ کی یہ معروف پریمی جوڑا رواں برس الگ ہوگیا تھا، کترینہ نے رنبیر کو منانے کی کئی کوششیں کیں لیکن رنبیر نے ہہر مرتبہ ہی ان کا ہاتھ جھٹک دیا لیکن خبریں یہ ہیں کہ کترینہ کی محبت یا رنبیر کی فلموں میں مسلسل ناکامی دونوں کو پھر سے قریب لارہی ہے۔

تبصرے بند ہیں.