میرے سسر نواب پٹوڈی سیف اورمجھ پر فخرکیا کرتے : کرینہ کپور

اداکارہ کرینہ کپورخان نے کہا ہے کہ اس کے سسر نواب منصور علی خان پٹوڈی اس کے سمیت اپنے بچوں پر فخر کیا کرتے تھے۔ کرینہ نے بتایا کہ سیف علی خان اپنے والد کی زندگی پر فلم بنا نے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

بالی وڈ (ویب ڈیسک) کرینہ نے کہا ہے کہ اس کو بھارت کے سابق کرکٹ کپتان اور اداکارہ شرمیلا ٹیگور کے شوہر کے ساتھ تین برس گزارنے کا موقع ملا اور انہیں کافی خاموش طبع انسان پایا۔ نواب آف پٹوڈی نے میرے اور سیف کے کام کی ہمیشہ تعریف کی۔ اگرچہ میرے سسر نے میری بہت کم فلمیں دیکھیں ، لیکن جتنی بھی دیکھیں میرے کام کر سراہا۔ منصور علی خان کے والد افتخار علی خان پٹوڈی کو بھی ہندوستان کی کرکٹ ٹیم کی قیادت کرنے کا اعزاز حاصل ہے ، تا ہم سیف علی خان نے کرکٹ کے بجائے فلمی کیریئر کو اپنایا۔ کرینہ کہتی ہے کہ تین سال قبل جب ان کا انتقال ہو گیا تو اس کے بعد ان کے بارے میں مقامی اور عالمی میڈیا پربہت کچھ لکھا گیا۔ مجھے وہ آرٹیکلز پڑھ کر بہت خوشی ہوئی۔ کرینہ نے سیف کی بیٹی سارہ کے فلموں میں آنے کی افواہوں کی تردید کی۔ –

تبصرے بند ہیں.