کامن ویلتھ گیمز: انگلش ایتھلیٹس نے میدان مار لیا، آسٹریلیا کا دوسرا نمبر

بیسویں کامن ویلتھ گیمز کا میدان انگلینڈ نے 174 میڈلز کے ساتھ مار لیا۔ آسٹریلیا کو دوسرا نمبر ملا۔ پاکستان نے صرف چار تمغے پہنے۔ مختلف ریکارڈز نے ایونٹ کو مزید یادگار بنا دیا۔

سکاٹ لینڈ) گلاسگو میں ہونے والی گیارہ روزہ کامن ویلتھ گیمز انگلش ایتھلیٹس کے نام رہیں۔ انگلینڈ نے 58 طلائی، 59 چاندی اور 57 کانسی سمیت مجموعی طور پر 174 تمغے حاصل کیے۔ آسٹریلیا نے کُل 137 میڈل جیت کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔ کینیڈا تیسرے، میزبان اسکاٹ لینڈ چوتھے اور بھارت پانچویں نمبر پر رہا۔ پاکستان کا 62 رکنی دستہ 3 چاندی اور ایک کانسی کے تمغے کے ساتھ 23 ویں نمبر پر رہا۔ پاکستان کے ریسلر قمر عباس، باکسر محمد وسیم اور شاہ حسین شاہ نے چاندی کے تمغے جیتے۔ 2010 کے گولڈ میڈلسٹ اظہر حسین کانسی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب ہوئے۔ دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ نے صرف گولڈ میڈل ہی نہیں جیتا بلکہ فور بائی ہینڈرڈ میٹر ریس میں نیا ریکارڈ بھی قائم کر دیا۔ پاور لفٹنگ، سوئمنگ اور سائیکلنگ سمیت بھارتی نشانہ بازApurvi Chandela کی 10 میٹر Air Rifle کوالیفیکیشن راؤنڈ میں شاندار کارکردگی بھی یادگار بنی۔ –

تبصرے بند ہیں.