دپیکا اور سونم کپورمیں سات سال بعد پھر باکس آفس مقابلہ

آج سے سات قبل بھی ان دونوں میں فلمی کیریئر کے آغاز پر مقابلہ تھا اور اس ماہ بھی دونوں میں باکس آفس پرجوڑ پڑ گیا ہے۔ دپیکا کی فلم فائنڈنگ فینی 12 ستمبر اور سونم کپور کی خوبصورت 19ستمبر کو ریلیز ہو رہی ہیں۔

بالی وڈ (ویب ڈیسک) بھارتی میڈیا کے مطابق فلم نگری میں تقریبا ایک ساتھ قدم رکھنے والی سونم اور دپیکا کے درمیان ابتدا ہی سے باکس آفس ملکہ بننے کی جنگ جاری ہے ، لیکن اس غیر اعلانیہ جنگ کا اقرار کھلے عام دونوں نہیں کرتیں۔ 2007 میں سونم کپور نے فلم سانوریا سے ، فلمی سفر شروع کیا جس میں ان کے ساتھ رنبیر کپور نے بھی اپنا فلمی کیریئر شروع کیا تھا۔ فلم باکس آفس پر تو کامیاب نہ ہو سکی، لیکن فلم میکرز اور لوگوں نے سونم کی پذیرائی خوب کی۔ اس کے بر عکس دپیکا پڈکون آتے ہی بالی وڈ پر چھا گئی۔ وہ خوش قسمت رہی کہ کنگ خان شاہ رخ کے ساتھ اوم شانتی اوم کی سپر ڈوپر کامیابی نے راتوں رات اسے مقبولیت کے ساتویں آسمان پرپہنچا دیا۔ سات سال بعد ایک بار پھر بالی وڈ کی یہ ینگ لیڈنگ لیڈیز ایک دوسرے کو باکس آفس پر ٹف ٹائم دینے والی ہیں۔ فلمی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ اس بار سونم کپور کے بازی مار لے جانے کے امکانات کافی روشن ہیں۔ –

تبصرے بند ہیں.