میرا نے فٹنس برقرار رکھنے کے لیے جم جوائن کرلیا

لاہور: اداکارہ میرا نے اپنی فٹنس برقرار رکھنے اورپرکشش نظر آنے کے لیے جم جوائن کرلیا جہاں وہ صبح وشام فٹنس کی کلاسز لینے کے ساتھ ساتھ یوگا بھی کرتی ہیں۔ اس سلسلے میں اداکارہ میرا نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے جب سے شوبز کی دنیا میں قدم رکھا ہے ورزش کرنا میرا معمول رہا ہے۔ لیکن گزشتہ کچھ عرصہ سے میں نے اپنی فٹنس برقرار رکھنے کے لیے باقاعدہ جم جوائن کرلیا ہے جہاں ماہر کوچ میری رہنمائی کرتے ہیں۔میرا نے کہا کہ ہماری فلم انڈسٹری ابھی ختم نہیں ہوئی بلکہ ہر آنے والا دن پہلے دن سے اچھا ہوتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ میں جس پراجیکٹ میں بھی کام کرتی ہوں بھرپور لگن سے کرتی ہوں اور اسی لیے میرے کیرئیر میں کامیاب فلموں کی تعداد زیادہ ہے۔

تبصرے بند ہیں.