مہیش بھٹ کی بیٹی عالیہ ’’ہائی وے‘‘ میں رندیپ ہودا کی ہیروئن بنیں گی
ممبئی: بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی نئی فلم ’’ہائی وے ‘‘مکمل ہوگئی ہے ،یہ فلم اب ریلیز کے لیے تیار ہے اسے رواں سال ہی سینماگھروں کی زینت بنایا جائے گا۔ بالی وڈ اداکارہ عالیہ امیتاز علی کی اس فلم میں رندیپ ہودا کی ہیروئن بنیں گی ۔یہ فلم 13دسمبر کو سینماگھروں کی زینت بنائی جائے گی ۔فلم کے ہدیتکار امیتاز علی نے ہی اس کی کہانی لکھی ہے جب کہ فلم کو ساجد نڈیا والا نے پروڈیوس کیا ہے ۔امیتاز علی نے بتایا کہ اداکارہ عالیہ ہی اس فلم کے لیے بہترین اور موزوں ترین انتخاب ہے ۔اس فلم کی کہانی گزشتہ 15سال سے میرے ذہن میں رہی جس میں یقینی طور پر کوئی ایسی چیز ضرور ہے جس نے اس خیال کو زندہ رکھا۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت عالیہ بہت چھوٹی تھی اور اس کے بارے میں کچھ بھی نہیں سوچا تھا جونہی کہانی لکھی اور پھر دیکھا تو عالیہ ہی اس کے لیے فٹ نظر آئیں جن کو کاسٹ کرلیا گیا ۔ اداکارہ رواں سال ریلیز ہونے والی دو نئی فلموں میں جلوہ گرہونگی ۔اداکارہ عالیہ بھٹ نے فلم ’’اسٹوڈنٹس آف دی ایئر‘‘سے فنی سفر کا خوبصورت آغازکرکے شائقین کی توجہ حاصل کی۔ ان کی نئی آنیوالی فلم ’’2سیٹسیس‘‘ 2014میں ریلیز کی جائے گی ۔یہ فلم بھی تکمیل کے مراحل میں داخل ہوچکی ہیں ۔20سالہ بالی وڈ اداکارہ کا کہنا ہے کہ ہندی فلموں کے ساتھ ساؤتھ کے لیے بھی کام کررہی ہوں۔ انھوں نے کہا کہ نئی فلموں میں مختلف کردار نبھاؤں گی ۔فلم میں شادی شدہ عورت کا کردار بھی نبھانے کے لیے مشاہدات کرتی رہی ہوں اور اس تجربے سے بھی کامیابی کے ساتھ گزری ہوں۔انھوں نے کہا کہ آنیوالی فلموں میں اپنے کردار کو پرفکیٹ بنانے کی کوشش کی ہے ۔ اداکارہ نے بتایا کہ نئی فلموں میں ہر طرح کا کردار نبھانے جارہی ہوں اور ان کرداروں کے لیے محنت اور مطالعہ کو ضروری سمجھتی ہوں ۔اس لیے میں نے اپنے کام پر زیادہ توجہ مرکوز کررکھی ہے ۔فلم کے کردار کے لیے اپنا لب ولہجہ بھی ویسا ہی بنانے کے لیے حقیقی کرداروں کا مشاہدہ کیا ہے ۔پہلے کرداروں پر غور کیا ان کو سمجھا ہے اور پھر ان کی طرح ان کے ماحول میں رہ کر خود کو ان کرداروں میں ڈھالنے کی سعی بھی کی ہے۔ جب میں سمجھتی ہوں کہ فلمی کردارکرنے کے قابل ہوگئی ہوں تو پھر اس کے لیے حامی بھرتی ہوں ۔انھوں نے کہا کہ نئی فلموں میں نئے کردار نبھانے کے لیے تیاری اسی طرح کرتی ہوں ۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ نئی فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ہوتی ہے تو مجھے خوشی ہوتی ہے ،نئی فلموں کے اسکرپٹ کو دیکھتی ہوں اور پھر ان میں اپنے کردار کا جائزہ لے کرکام کرنے کافیصلہ کرلیتی ہوں ۔
تبصرے بند ہیں.