منور ظریف اپنے چاہنے والوں کے دلوں میں آج بھی زندہ

چارلی چپلن اور رنگیلا کے بعد اگر مزاح کی دنیا میں نظر دوڑائی جائے تو جو نام سامنے آتا ہے وہ منور ظریف جیسے ان گنت خوبیوں کے مالک کا ہی ہوسکتا ہے۔

لاہور: ) کامیاب کامیڈین میں تیز طراری اور حاضر جوابی جیسے اوصاف لازم ہیں اور منور ظریف میں یہ تمام خوبیاں بدرجہ اتم موجود تھیں لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والا یہ فن کار دو فروری 1940ء کو گوجرانوالہ میں پیدا ہوا۔ منور ظریف نے برصغیر کی فلمی تاریخ پر وہ نقوش چھوڑے جو ناقابل فراموش ہیں۔ منور ظریف نہ صرف مذاحیہ اداکار ثابت ہوئے بلکہ فلمی ہیرو کے طور پر بھی لاجواب کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور فلموں میں پہلے مکمل ڈانسنگ ہیرو بھی مانے گئے۔ منور ظریف اور رنگیلا کی جوڑی فلم بینوں کے لئے ہاٹ فیورٹ رہی۔ منور ظریف نے اپنے سولہ سالہ فلمی کیریئر میں تین سو اردو اور پنجابی فلموں میں کام کیا اور ان کا نام فلموں کی کامیابی کی ضمانت سمجھا گیا۔ منور ظریف صرف 36 برس کی عمر میں انتقال کر گئے مگر ان کی عمدہ فنی خدمات یقینا چاہنے والوں کے دلوں میں زندہ رہیں گی

تبصرے بند ہیں.