مناکشی کو شبھاش گئی کی فلم ’’ ہیرو‘‘ سے شہرت ملی

کراچی: اداکارہ مناکشی کا نام بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی ان بہترین اداکارائوں میں ہوتا ہے کہ جن کی زیادہ تر فلموں نے باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کی۔ ان کے یاد گار کردار آج بھی ان کی یاد دلاتے ہیں، شادی کے بعد فلم انڈسٹری کو خیر باد کہنے کے بعد وہ ان دنوں وہ ٹیکساس) امریکا میںبچوں کو رقص کی تربیت کے لیے اکیڈمی چلا رہی ہیں، 16نو مبر 1963کو جھار کھنڈ انڈیا میں پیدا ہونے والی مناکشی کا اصل نام ششی کلاشیشادری ہے،ان کا تعلق تامل فیملی سے ہے، انھوں نے چار قسم کے رقص کی تربیت حاصل کی ،ان میں بھارت ناٹیم، کچی پڑی،کتھک اور اڑیسی رقص شامل ہیں، انھوں نے ماہر رقاص چنا سیتم، جینا راما سے رقص کی تربیت حاصل کی،انھوں نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز تیلگو فلم’’پینٹر بابو‘‘ سے کیا جو ہندی زبان میں بھی بنائی گئی تھی یہ فلم1982میں نمائش کے لیے پیش کی گئی تھی جب کہ مناکشی کو شہرت ہدایت کار شبھاش گئی کی فلم ’’ہیرو‘‘ سے ملی۔ یہ ان کی سپر ہٹ فلم تھی، فلم’’ دامنی‘‘ نے انھیں شہرت کی بلندی پر پہنچا دیا، جس میں ان کو فلم ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تھا،ان کی مشہور فلموں میں آوارہ باغ، مادھوری اور راجیش کھنہ کے ساتھ،بے وفائی رجنی کانت اور راجیش کھنہ کے ساتھ، میری جنگ انیل کپور کے ساتھ، انعام دس ہزار کا سنجے دت کے ساتھ جب کہ فلم شہنشاہ ادکار امیتابھ کے ساتھ سب سے مقبول فلم ثابت ہوئی،شہنشاہ کی نمائش کے بعد انھیں بھارت کی صف اول کی ادکارہ تسلیم کیا گیا،انھوں نے بولی ووڈ کے نامور ادکاروں اور ہدایت کاروں کے ساتھ کام کیا وہ ایک خوبصورت ادکارہ اور بہترین ڈانسر ہونے کی وجہ سے فلموں میں چھائی رہیں جس کی وجہ سے ان کی فلموں کو بھی کامیابی حاصل ہوئی۔ان کی بلاک بسٹر فلموں میں شہنشاہ ، دامنی جو 1983میں ریلیز ہوئی، اس فلم کے ڈائریکٹر راج کمار سنتوشی تھے،اس فلم میں ان کے ہمراہ، رشی کپور،سنی دیول، امریش پوری، ٹینو آنند اور پریش راول نے اہم کردار ادا کیے تھے، ’’دامنی‘‘ بھارت کی ان فلموں میںشامل ہے کہ جس نے شہرت کے ساتھ بے شمار ایوارڈ حاصل کیے جس میں نیشنل ایوارڈ بھی شامل ہے،1993میں مناکشی کی فلم’’آدمی کھلونا ہے،گوندہ،1996میں سپر ہٹ فلم ’’گھاتک‘‘ سنی دیول کے ساتھ قابل ذکرہے یہ ان کی بھارت میں آخری فلم تھی جو1997میں نمائش کے لیے پیش کی گئی تھی،اس فلم کے بعد انھوں نے فلم انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا اور انھوں نے نیویارک کے مشہور بینکار ہرمیش میسور کے ساتھ شادی کرلی۔ ان کے دوبچے ہیں مناکشی ان دنوں( ٹیکساس) امریکا میں رہتی ہیں اور وہاں وہ بچوں کورقص کی تربیت کے لیے ڈانس اکیڈمی چلا رہی ہیں جس میں وہ بھارت ناٹئیم،کتھک، اڑیسی ڈانس کی تربیت فراہم کررہی ہیں وہ زیادہ تر فلاحی پروگراموں میں اپنے تربیت یافتہ بچوں کے ہمراہ پرفارم کرتی ہیں میناکشی ساجھا یوگا کی پیرو کار ہیں انھیں1991میں فلم ’’جرم‘‘1994میں فلم’’ دامنی‘‘ کے لیے فلم فئیر بہترین ادکارہ کے لیے نامزد کیا گیا،ان کی مشہور فلموں میں گھاتک، دامنی، آدمی ایک کھلونا ہے، جرم، یہ رات پھر نہیں آئے گی، گھائل، شاندار،ناچے ناگن گلی گلی، شہنشاہ، گنگا جمنا سرسوتی، وجے، پریوار، میرا گھر میرے بچے، ہوشیار،لو میرج اور پینٹر بابو بھی شامل ہیں۔

تبصرے بند ہیں.