ملتان: 12 برس کا گونگا بہرا بچہ گٹرمیں گر کر جاں بحق

ملتان میں 12 برس کا گونگا بہرا بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔ملتان کے علاقے چونگی نمبر 6 پر 12 سال کا بچہ کھیلتے ہوئے مین روڈ پرکھلے مین ہول میں گر گیا۔ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے ایک گھنٹہ آپریشن کے بعد بچے کو گٹر سے نکالا لیکن اس وقت تک بچہ دم گھٹنے سے جاں بحق ہوچکاتھا۔واقعے کے بعد بچے کے لواحقین اور اہل محلہ نے روڈ بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ معصوم عادل گونگا اور بہرا تھا جس کا باپ سعودیہ میں محنت مزدوری کرتا ہے

تبصرے بند ہیں.