ملائیشیا نے بھی ہالی ووڈ فلم “نوح ” پر پابندی لگا دی

متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا اور مصر کے بعد ملائیشیا نے بھی ہالی ووڈ فلم “نوح ” پر پابندی لگا دی۔ پیرامائونٹ بینر تلے بننے والی ہالی ووڈ فلم “نوح” کو مسلم ممالک میں کڑی تنقید کا سامنا ہے۔

کوالالمپور: (آن لائن) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پیرامائونٹ بینر تلے بننے والی ہالی ووڈ فلم “نوح” کو مسلم ممالک میں کڑی تنقید کا سامنا ہے۔ متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا اور مصر کے بعد ملائیشیا نے بھی فلم کے ملک بھر میں ریلیز پر پابندی لگا دی ہے۔ اس سلسلے میں ملائیشین وزارت داخلہ کے حکام کا کہنا تھا کہ فلم میں حضرت نوح علیہ السلام کا چہرہ دکھانے سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے جس کے باعث اس پر پابندی لگائی گئی جبکہ اسلام میں انبیا علیہ السلام کی شبیہ دکھانا ممنوع ہے۔ ملائیشین فلم سنسر بورڈ کے چیئرمین عبدالحلیم عبدالحامد کا کہنا تھا 2 ہفتے قبل ہی فلم پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر فلم کو ملائیشیا میں ریلیز کی اجازت دی جاتی تو خدشہ تھا کہ اس سے امن وامان کا مسئلہ پیدا ہوتا اور اسی خدشے کو مد نظررکھتے ہوئے فلم کو ریلیز کی اجازت نہیں دی گئی۔

تبصرے بند ہیں.