حکومتی کمیٹی اور طالبان شوریٰ میں ملاقات قبائلی علاقوں میں ہو گی: پروفیسر ابراہیم

طالبان رابطہ کمیٹی کے رکن پروفیسرابراہیم نے کہا ہے کہ طالبان شوریٰ سے آئندہ ایک دو روز میں ملاقات متوقع ہے ابھی جگہ کا تعین نہیں کیا گیا۔

لاہور: (ویب ڈیسک، ) پروفیسر ابراہیم کے مطابق حکومتی اور طالبان رابطہ کمیٹی کے مابین ملاقات انتہائی مثبت رہی جس میں اہم فیصلے کئے گئے۔ مذاکرات کا دوسرا مرحلہ شروع ہو گیا ہے جو انتہائی اہم ہے۔ طالبان شوریٰ سے آئندہ ایک دو روز میں ملاقات کا امکان ہے تاہم ابھی جگہ کا تعین نہیں کیا گیا تاہم اس بات کا امکان ہے کہ یہ ملاقات قبائلی علاقوں میں ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کو کامیاب بنانے کیلئے کوشاں ہیں امن مذاکرات کے ذریعے آ سکتا ہے نہ کہ جنگ سے۔

تبصرے بند ہیں.