مغوی علی حیدر گیلانی کی ڈی آئی خان میں موجودگی کی اطلاعات

ملتان: سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے مغوی بیٹے علی حیدر گیلانی کو تاحال برآمد نہیں کرایا جا سکا۔ ذرائع کے مطابق اغوا کے تیسرے روز لاہور سے آنے والی تفتیشی ٹیمیں کارروائی میں مصروف رہیں۔ ایک اطلاع کے مطابق علی حیدر گیلانی کی ڈیرہ اسماعیل خان میں موجودگی کے بارے میں تصدیق کیلیے خصوصی ٹیم وہاں پہنچ چکی ہے اور علاقے میں سرچ آپریشن بھی کیا جا رہا ہے تاہم کوئی کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔ دریں اثنا ہفتے کو علی حیدر کے بارے میں افواہیں گردش کرتی رہیں کہ وہ گھر واپس پہنچ گئے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.