دہشت گردی بھی عوام کوپولنگ سے نہ روک سکی،صدر زرداری

کراچی: صدرزرداری نے الیکشن کے دن کراچی کے مختلف حصوں میں بم دھماکوںاورپرتشدد واقعات کی پرزورمذمت کی ہے جن کے نتیجے میں قیمتی جانوں کاضیاع ہوا۔ ہفتے کوصدارتی کیمپ آفس بلالول ہاؤس سے جاری بیان میں صدرنے کہاکہ انتخابات کے دن شدت پسندوں کی ایسی بزدلانہ کارروائیاں جمہوریت پسندلوگوں کوپولنگ اسٹیشنوں پرجانے اوراپناحق رائے دہی استعمال کرنے سے نہیں روک سکیں۔

تبصرے بند ہیں.