معروف کامیڈین ببوبرال کو مداحوں سے بچھڑے چار سال بیت گئے

اسٹیج ڈراموں میں منفرد پرفارمنس سے لوگوں کے دلوں پر راج کرنیوالے معروف کامیڈین ببوبرال کی آج چوتھی برسی ہے۔

لاہور: 1964 گکھڑ منڈی میں پیدا ہونے والے ببو برال نے اپنے فنی سفر کا آغاز 1982 میں گوجرانوالہ میں ہدایتکار جبارشاہ کے پنجابی ڈرامہ سے کیا۔ ۔ببو برال کو شہرت ہدایتکارہ ناہید خانم کے ڈرامے سن بابا سن سے ملیاور اسٹیج ڈرامے شرطیہ مٹھے نے انہیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا۔اسٹیج آرٹسٹ مستانہ اور امان اللہ کے ساتھ انکی جوڑی خوب مشہور رہی۔ ببو برال نے تھیٹر کے علاوہ فلموں میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے۔ بطور مصنف، ہدایتکار اور پروڈیوسر بھی انہوں نے کئی ڈرامے پیش کئے۔ ببوبرال نے اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری بھی کی۔ وہ 16 اپریل 2011 کو زندگی کی بازی ہارگئے۔

تبصرے بند ہیں.