لیگ سپنر یاسر شاہ زخمی، بنگلا دیش کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر

بنگلا دیش کے خلاف ون ڈے سیریز سے پہلے شکست کے بعد پاکستان ٹیم کو ایک اور دھچکا لگ گیا۔ لیگ سپنر یاسر شاہ زخمی ہو کر ایک روزہ سیریز سے باہر ہو گئے۔

ڈھاکا:پی سی بی ذرائع کے مطابق بنگلا دیش کرکٹ بورڈ الیون کے خلاف پریکٹس میچ کھیلتے ہوئے یاسر شاہ زخمی ہو گئے ہیں۔ قومی لیگ سپنر کے بائیں ہاتھ پر چوٹ آئی جس کے بعد وہ ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ اس سے پہلے بیٹسمین صہیب مقصود اور سہیل خان بھی ان فٹ ہو کر نمائندگی سے محروم ہو چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یاسر شاہ کی جگہ ٹیسٹ سکواڈ میں شامل ذوالفقار بابر کو کھلائے جانے کا امکان ہے۔

تبصرے بند ہیں.