معاشرہ تباہ کرنیوالی فلم کو نمائش کی اجازت نہیں دینگے ،فخرعالم

کراچی: معروف گلوکار ادکار کمپیئر اور فلم سینسر بورڈ سندھ کے چیئرمین فخر عالم نے کہا پاکستان میں سخت سے سخت قوانین جب تک نہیں بنائے جائیں گے کوئی بھی ادارہ ترقی نہیں کرسکے گا۔ غیر سیسنر شدہ فلموں کی نمائش کی وجہ سے لوگوں نے فلمیں نہ دیکھنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن اب اس میں کسی حد تک بہتری آئی ہے میری کوشش ہوگئی پاکستانی میں کسی ایسی فلم کو نمائش کی اجازت نہیں دی جائے گی جو ہمارے معاشرے کو تباہ کرنے کا سبب ہو، انھوں نے کہا کہ آج پاکستانی کی میوزیک انڈسٹری تباہ ہوچکی ہے غیر قانونی کام کرنے والوں نے اس تباہ کردیا۔کسی بھی گلوکار کی نئی البم ریلیز ہونے کے فوری بعد اسے غیر قانونی جعلی سی ڈی ڈی وی ڈی بناکر مارکیٹ میں بھیج دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف البم ریلیز کپمنیوں کو نقصان ہوتا بلکہ فنکار کو بھی اس کا نقصان اٹھانا پڑتا ہے ،اس وقت کوئی بھی گلوکار اپنا نیا البم مارکیٹ میں لانے کو تیار نہیں کیونکہ فوری طور پر اس کے البم کی غیر قانونی سی ڈی ڈی وی ڈی مارکیٹ میں آجا تی ہے۔ یہ بات انھوں نے ایک ملاقات کے دوران کہی انھوں نے کہا غیر قانونی کام کرنے والے کے خلاف سخت کاروائی کرنے کی ضرورت ہے اگر ایسا نہ ہوا تو آنے والے دنوں اس کے نتائج اور اب بھی بھیانک ہوں گے ہمیں اس کی روک تھام کے لیے مل کر جدوجہد کرنا ہوگی۔

تبصرے بند ہیں.