مصر نے شام سے سفارتی تعلقات منقطع کردیئے

تہران : مصر نے شام سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کردیا ۔صدارتی آفس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق مصر کے سفیر نے اس حوالے سے باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے ۔مصری صدر نے عرب ممالک سے ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ شام کے بحران کے حل کیلئے تبادلہ خیال کیا جاسکے ۔دوسری جانب ذرائع کے حوالے سے انکشاف کیا گیا ہے کہ مصری صدر نے یہ اقدام سعودی عرب کے دباؤ پر کیا ہے تاکہ صلافی گروپ کو قاہرہ میں مظاہروں سے باز رکھا جاسکے ۔مصر ی صدر کی جماعت اخوان المسلمون کے ذرائع نے بتایا ہے کہ اس بات کا خدشہ تھا کہ اگر صلافی گروپ ملک میں احتجاج شروع کرتے ہیں تو اسکا سلسلہ ملک بھر میں پھیل سکتاہے جس سے حکومت کا خاتمہ ہونے کا خدشہ ہے

تبصرے بند ہیں.