بھارت :طوفانی بارش و سیلاب ،سینکڑوں افراد ہلاک ،متعدد لاپتہ

نئی دہلی : بھارت میں طوفانی بارش نے تباہی مچادی اور اب تک ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد ایک سو تیس ہوگئی جبکہ متعدد لاپتہ ہیں،کئی عمارتیں سیلاب میں بہہ گئیں ۔خبررساں ادارے کے مطابق اتر کنڈ میں طوفانی بارش ،سیلاب اور تودے گرنے سے متعدد افراد ہلاک اورلاپتہ ہوگئے ۔بارش سے ریاست رد را پرایاگ سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے اور وہاں پر کم از کم بیس افراد ہلاک ہوگئے جبکہ چالیس ہوٹلوں سمیت ستر سے زائد عمارتیں بہہ گئی ہیں جبکہ تہتر ہزار سے زائد شہری تاحال پھنسے ہوئے ہیں جبکہ دیگر ریاستوں کے شہریوں نے مندروں اور مزارات پر پناہ لے لی ہے ۔حکام کے مطابق کدرناتھ کے مندر کے گردونواح کے آباد ی کے پانچ سے زائد افراد لاپتہ ہیں ۔پولیس کے مطابق ہماچل پردیش میں بارش سے درجنوں افراد ہلاک ہوگئے ۔ ریسکیو آپریشن کے دوران پانچ فوجی اپنی زندگی گنوا بیٹھے ۔وزیراعلی دربھادرا سنگھ کو بھی مٹی کے تودے گرنے سے پھنس سے ضلع کنور میں پھنس گئے جن کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے نکالا گیا۔ اتر پردیش میں چار افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھوبیٹھے۔ نئی دہلی میں دریائے یمنا کے خطرے کے نشان سے اوپر آنے کے بعد یہاں سے رہائشی آباد ی کو خالی کرالیا گیا ہے۔ریاست اتر پردیش ،ہریانہ اور اتر کنڈ میں پانچ ہزار فوجی امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں جبکہ امدادی سرگرمیوں کیلئے ریاست اتر کنڈ کوشہریوں کو نکالنے کیلئے فوجی ہیلی کاپٹر بھی مہیا کردیئے گئے

تبصرے بند ہیں.