شامی باغیوں کی معاونت ،اوباما کا تفصیلات بتانے سے انکار

برلن: امریکی صدر بارک اوباما نے شام میں باغیوں کی فوجی معاونت کے حوالے سے تفصیلات بتانے سے انکار کردیا ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے جرمن چانسلر انجیلا مرکل کے ہمراہ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شامی حکومت نے خانہ جنگی کے دوران کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ بشارالاسد کیلئے حق حکومت دوبارہ حاصل کرنا ممکن نہیں رہا ۔امریکی صدر نے شامی اپوزیشن کو کس طرح کی امریکی معاونت کی جائیگی اس پر تبصرہ کرنے سے بھی گریز کیا ۔اس سے پہلے شامی صدر بشارالاسد نے خبردا ر کیا تھا کہ یورپ کو باغیوں کی مدد کرنے پر بھاری قیمت چکانی پڑے گی ۔

تبصرے بند ہیں.