Latest National, International, Sports & Business News

مریم نور کی ساحل سمندر کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مریم نور کی ساحل سمندر کی خوبصورت اوردلکش تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔تفصیلات کے مطابق مریم نور اداکارہ کے ساتھ پیشے سے وکیل بھی ہے۔ انہیں ڈرامہ سیریل اب دیکھ خدا کیا کرتا ہے ، ملال یار اور سویا میرا نصیب سے کافی پذیرائی ملی۔ اداکارہ مریم نور نے اپنے انسٹاگرام پر بلوچستان میں واقع گوادر کے ساحل کے سفر کی کچھ خوبصورت تصاویر شیئر کیں۔ساحل پر نیلے آسمان کے ساتھ مریم نے پیلے رنگ کے پھولوں والے لباس کا انتخاب کیا جس میں وہ نہایت خوبصورت اور دلکش لگ رہی ہیں۔اداکارہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر انٹرایکٹو پوسٹس اور سوال و جواب کے ذریعے اپنے مداحوں کو اپنی زندگی اور واقعات کے بارے میں اپ ڈیٹ کرتی رہتی ہیں۔حال ہی میں انہوں نے اپنی مصروفیات کی تصاویر سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ شیئرکیں۔

Maryam Noor's breathtaking beach pictures goes viral

Maryam Noor's Bewitching Clicks From Gawadar Beach | Reviewit.pk -  Entertainment News

Maryam Noor's Bewitching Clicks From Gawadar Beach | Reviewit.pk

تبصرے بند ہیں.