محب مرزا اور صنم سعیدپی ایس ایل کے افتتاح پر پرفارم کریں گے

کراچی:  فلم ’’بچانا‘‘ کے اداکارمحب مرزا اور اداکارہ صنم سعید دبئی میں پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کریں گے، جس میں وہ فلم کے چوتھے گیت ’’بچانا میش اپ‘‘ کو لانچ کریں گے اور اس پر ڈانس پرفارمنس پیش کریں گے۔

جسے بالی ووڈ کے نامور ڈی جے کرن کماتھ نے پروڈیوس کیا ہے۔ یہ میش اپ فلم کے گانوں ’’یاری‘‘، ’’کوئی لبدا‘‘ اور’’بچانا‘‘ پر مشتمل ہوگا۔فلم کے ٹائٹل ٹریک ’’بچانا‘‘ میں گلوکار بینی دیال اورکومل غضنفر نے آواز کا جادو جگایا ہے جس کو کمپوز موسیقار علی شیر نے کیا ہے جبکہ گیت’’یاری‘‘ شفقت امانت علی اور عثمان قریشی نے گایا ہے۔

تبصرے بند ہیں.