شاہ رخ کے کروڑوں مداحوں میں پہلے نمبرپرہوں،اسین

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اسین کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان کے لاکھوں کروڑوں پرستاروں میں میرا نمبر پہلا ہے۔

یہ بات انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہی ۔ آسین کاکہناتھا کہ میرے شوہر راہول شرما بھی شاہ رخ خان کے پرستار ہیں۔ میں نے فلم گجنی سے بالی ووڈ میں اپنے کیر ئیر کا اغاز کیامیں نے اس وقت نہیں سوچا تھا کہ میں شوبز میں اتنی کامیابیاں سمیٹوں گی تاہم آج مجھے اپنی کامیابیوں کو دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔ میں کم لیکن میعاری کام کی عادی ہوں۔ میں بالی ووڈ کے اے لسٹ فنکاروں عامر خان ، سلمان خان، اکشے کمار،اجے دیوگن کے ساتھ کام کر چکی ہوں۔

تبصرے بند ہیں.