محبت رنجشیں سب کچھ سوشل میڈیا پر ہی طے ہو رہا ہے : کرینہ کپو

بالی وڈ کی سرکردہ اداکاراوں کو سوشل میڈیا پسند نہیں آ رہا ہے۔ اداکارہ قطرینہ کیف کے بعد اب کرینہ کپورخان نے بھی اس کے ضرورت سے زیادہ استعمال کو نامنا سب قرار دیا ہے۔

بالی وڈ (نیٹ نیوز) برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق چند روز قبل قطرینہ کیف کا کہنا تھا کہ اس طرح کی ویب سائٹوں پر کئی بار لوگ گالی گلوچ پر اتر آتے ہیں اس لیے وہ ان سے بچتی ہیں۔ جب کہ کرینہ نے کہا ہے کہ سب کچھ ٹوئٹر اور فیس بک پر ہی طے ہو رہا ہے۔ محبت ، رنجشیں ، لڑائی جھگڑے سب کچھ لوگ یہیں پر ایکٹ اور ری ایکٹ کر رہے ہیں۔ بھارتی فلمی صنعت سے وابستہ بیشتر اداکار ، اداکارائیں اور پروڈیوسر سوشل میڈیا پر کافی فعال ہیں اور وہاں اپنے خیالات کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔ کرینہ کے مطابق اگر فلم سٹار کو ایک دوسرے سے یا میڈیا سے کوئی پریشانی ہے تو فون کر کے مسائل کا حل کیا جانا چاہیے نہ کہ فیس بک اور ٹوئٹر جیسے ذرائع پر بات کا بتنگڑ بنانا چاہیے۔ کیونکہ اسے سب لوگ دیکھ لیتے ہیں۔ مزید کہا شاید اسی وجہ سے فن کار میڈیا کی اور میڈیا فنکاروں کی عزت نہیں کرتا۔ اب ہم لوگوں کو فون ہی نہیں کرتے۔ ٹوئٹر یا فیس بک پر ہی ایک دوسرے سے باتیں کر لیتے ہیں۔ کرینہ نے اپنے شوہر سیف علی خان کے ساتھ تین فلمیں کیں لیکن تینوں ہی فلمیں فلاپ ہوگئیں۔ اب کہتی ہیں کہ آئندہ اپنے شوہر سیف علی خان کے ساتھ فلمیں نہیں کریں گی۔ –

تبصرے بند ہیں.