کراچی میں میڈونا کی زیر سرپرستی ڈریم سکول کی تعمیرمکمل ہو گئی

معروف پاپ گلوکارہ میڈونا کی امداد سے کراچی میں ڈریم سکول کی تعمیر مکمل ہو گئی ہے۔ یہ سکول لڑکیوں کی تعلیم کیلئے شروع کی جانے والی مہم ، رے آف لائٹ پراجیکٹ کا حصہ ہے۔

کراچی (نیٹ نیوز) امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق میڈونا کے خوابوں کا یہ سکول ، سندھ کے دارالحکومت کے مضافات میں واقع ایک گوٹھ میں قائم ہے ، جہاں غریب و نچلے طبقے کی لڑکیاں تعلیم حاصل کریں گی۔ گلوکارہ نے سوشل میڈیا سائٹ پر اپنے ڈریم سکول کی تصویر پوسٹ کی ، جس میں وہ لکھتی ہیں کہ سکول کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے۔ مزید لکھا کہ پاکستان میں محبت کا انقلاب جاری ہے۔ کراچی میں قائم کیا گیا یہ سکول لڑکیوں کی تعلیم کیلئے شروع کی جانے والی مہم رے آف لائٹ (روشنی کی ایک کرن) نامی پراجیکٹ کا حصہ ہے۔ میڈونا نے کراچی میں لڑکیوں کے سکول کیلئے پچھلے سال چندہ اکٹھا کرنے کی مہم کا آغاز کیا تھا۔ میڈونا نے لندن میں ہونے والے ایک لائیو کانسرٹ میں اس مہم کا بذات خود آغاز کیا ۔ سکول کا نام ڈریم ماڈل سڑیٹ سکول رکھا گیا ہے ، جہاں 940 لڑکیاں اور لڑکے زیر تعلیم ہیں۔ –

تبصرے بند ہیں.